27 جون 2014 - 12:31
داعش کو صیہونی حکومت کی حمایت حاصل

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش صیہونی حکومت کے اہداف کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش صیہونی حکومت کے اہداف کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے کیونکہ اسی غاصب حکومت نے اس تکفیری گروہ کو جنم دیا ہے۔ ایڈمیرل تنگسیری نے کہا کہ مکمل ہوشیاری کے ساتھ اور شیعہ سنی اتحاد سے عراق کے حالات کو کنٹرول میں رکھنا ہوگا۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو امریکہ، سعودی عرب، ترکی اور قطر نیز صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ اس دہشتگرد گروہ نے شام میں بھی بے شمار انسانیت سوز کاروائياں انجام دی ہیں لیکن شام میں بشار اسد کی فوج کے ہاتھوں ہزیمتیں اٹھانے کے بعد اس تکفیری گروہ نے اب عراق کا رخ کیا ہے اور عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کرکے نہایت ہی گھناؤنے انسانیت سوز اقدامات کررہا ہے اور سعودی عرب کا انتھا پسند میڈیا ان اقدامات کو انقلاب کا نام دے رہا ہے۔ عراقی فوج نے داعش کے قبضے سے بہت سے شہروں کو آزاد کرالیا ہے اور بدستور پیش قدمی کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲